ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ڈی ایس صدارت چھوڑنے کا فیصلہ فی الوقت نہیں : وشواناتھ

جے ڈی ایس صدارت چھوڑنے کا فیصلہ فی الوقت نہیں : وشواناتھ

Wed, 02 Jan 2019 00:49:24    S.O. News Service

بنگلورو، یکم جنوری(ایس او نیوز) ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ وشواناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی جے ڈی ایس صدارت کے عہدے سے ان کے استعفے کی خبر یں بعید از حقیقت ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ ان کی صحت پہلے کے مقابل اچھی نہیں ہے، لیکن اسے بنیاد بناکر انہوں نے یہ کبھی نہیں کہاکہ وہ جے ڈی ایس کی صدا رت چھوڑ دیں گے۔

وشواناتھ نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ انہوں نے پارٹی کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا سے اپنی بگڑتی صحت کے بارے میں بات کی اور ان سے کہا تھاکہ کسی موزوں رہنما کو پارٹی کی ریاستی صدارت سونپ دی جائے۔ اسی دن دیوے گوڈا نے ان کے استدلال کو مسترد کردیاتھا، انہوں نے کہاکہ سیاسی امور میں طویل تجربہ رکھنے والے سابق وزیراعظم نے ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا اور نہ صرف انہیں رکن اسمبلی بننے کا مو قع فراہم کیا بلکہ پارٹی کی ریاستی صدارت کے اہم عہدے پر بھی فائز کیا۔ اب ان کی ہدایت کے مطابق ہی وہ کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ریاستی صدارت چھوڑنے کے متعلق دیوے گوڈا کی طرف سے انہیں جو بھی ہدایت دی جائے گی وہ اس کے پابند رہیں گے۔


Share: